ترک فوجیوں نے لاکھوں عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے
دمشق( نیوزڈیسک) شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ کے عوام نے اپنے ملک میں ترکی کی جاری جارحیت اور عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی پرمظاہرہ کیا، ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے شام سے ترکی کا قبضہ ختم کرانے کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ ترک فوجیوں نے الحسکہ میں پانی کی فراہمی کو بند کر کے اس علاقے کے لاکھوں عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ،واضح رہے کہ ترکی اورامریکا نے شام کے کئی علاقوں میں غیر قانونی طور پر فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں


































