آئین کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی راہ نکالی جائے
لاہور ( پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمدہاشمی نے چیف جسٹس گلزار احمد کے گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے باقی شہریوں کے برابر حقوق دینے کے بارے ریمارکس کوسراہتے ہوئے زور دیا کہ خطے کے باوفا عوام کوقیام پاکستان سے اب تک آئینی محرومیوںکا سامنا رہا ہے، ان کا مداوا کیا جائے، سپریم کورٹ کوئی ایسا حل نکالے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیئے جا سکیں ۔آئین کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی میںبھی گلگت بلتستان کی نمائندگی کی راہ نکالی جائے۔ افسوس گلگت بلتستان کے عمائدین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒسے خود ملاقات کرکے پاکستان سے الحاق کا غیر مشروط اعلان کیا مگر انہیں اب تک آئینی حقوق اور صوبائی خودمختاری سے دور رکھا گیاہے ۔


































