ترکی حدود میں رہے، عرب ممالک میں مداخلت برداشت نہیں
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ سلطنت عثمانیہ اب ماضی کا حصہ ہے، ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا ،وہ اپنی حدود میں رہے، عرب ممالک کے داخلی امور میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے ، ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ ہفتار کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی


































