ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی فوج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح کیا، اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں میں خواتین ارکان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔


































