شہزادہ فہد کے بیٹے اورنائب گورنر الجوف ،شہزادہ عبدالعزیز کی بھی چھٹی
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مشترکہ افواج کے کمانڈر اور الجوف خطے کے نائب گورنر کو وزارت دفاع میں بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا جبکہ شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی کو بھی الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا ، شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے قبل رائل سعودی فورسز، جو پیراٹوپرز اور سپیشل فورسز کا ایک یونٹ ہے، کے کمانڈر تھے جبکہ کہ ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے شہزادہ محمد بن سلمان نے ‘وزارت دفاع میں مشکوک مالی معاملات’ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے دوران انسداد بدعنوانی کمیشن کو دی گئی اطلاعات کی بنا پر شاہی حکم جاری کیا گیا اس حکم نامے کے تحت یوسف بن راقان بن ہندی الاطابی، محمد بن عبد الکریم بن محمد الحسن ، فیصل بن عبد الرحمن بن محمد العجلان اور محمد بن علی بن محمد ال خلیفہ کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے


































