جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مساجد میں نئے آئمہ اور موذن کل وقتی ملازم ہوں گے اور وہ اس کے سوا کوئی اور ملازمت نہیں کرسکیں گے، انہیں کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازمت کاحق نہیں ہوگا، نیا نظام ان رپورٹس کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔


































