غیرملکی زائرین سے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے گئے
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ملک میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین کی واپسی شروع کردی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہنگامی اقدامات کے دوران کئی ملکوں کے عمرہ زائرین پھنس گئے تھے،سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تکنیکی مسائل کا سامناکرنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کے مسائل حل کرنے اور ان کی واپسی کے لیے انتظامات کیے ہیں، واپس ہونے والے غیرملکی عمرہ زائرین سے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے گئے۔


































