سعودی حکام سائبر کرائم کی آڑ میں لوگوں کو گرفتار کرلیتے ہیں ،انسانی حقوق تنظیم
اسٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ا سکائی لائن نے سعودی عرب میں اظہار رائے کی آزادی کے قیدیوں کی رہائی کیلئے بین الاقوامی دباوَ ڈالنے کا مطالبہ کیاہے، تنظیم کے مطابق سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں حکومت کی مخالف آوازوں کو کچلنے اور سب سے زیادہ انٹرنیٹ کی نگرانی کی جاتی ہے، تنظیم نے ریاض پر دباوَ ڈالنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ اقدام کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اظہار خیال کی آزادی کے درجنوں قیدیوں کو رہا کروایا جاسکے ،سعودی حکام سائبر کرائم کی آڑ میں لوگوں کو گرفتار کرلیتے ہیں ، ریاض کا یہ اقدام سول اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔


































