سوشل میڈیاپر فعال بعض خواتین گرفتار ، ایک حاملہ خاتون شامل ،جیل منتقل
ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عدالت نے تین سال سے قید انسانی حقوق کی سرگرم سماجی کارکن نسیمہ السادہ کو 5سال قید کی سزا سنادی جس میں دو سال کی سزا معطل کردی گئی ،ان کی جیل کی مدت جون کے آخر یعنی عید الاضحی سے کچھ دن پہلے ختم ہوجائے گی، ادھر سوشل میڈیاپر فعال بعض خواتین گرفتار کرلیاگیاہے، حراست میں لی گئی خواتین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے،ان گرفتاریوں کا مقصد سیاسی حراست میں لیے گئے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے،گرفتاریوں کا انکشاف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے اپنی پوسٹس میں کیا،پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو خواتین کو ہائیر جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کو مشرقی علاقے کی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، آزادی اظہار رائے سے متعلق سوشل میڈیا اکاو ¿نٹس سے بلا وجہ حراست میں لئے گئے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔


































