ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ملاقات میں اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے، ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا، قاتل بچ نہیں سکیں گے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی گئی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- سانحہ مچھ کے ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے، وزیراعظم…


































