اقوام متحدہ کے ٹربیونل نے سلیم عیاش کے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردئے
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ٹریبونل نے حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کواس کی غیرموجودگی میں لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی تاہم سلیم ایاش کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ، ٹریبونل نے 14 فروری 2005 کو بیروت کے ساحل کے قریب خودکش ٹرک بم دھماکے سے منسلک پانچ الزامات میں ایاش کو شریک مجرم قرار دیا تھا ،ٹریبونل کے جج ڈیوڈ ری کا کہنا تھا کہ ایاش نے دہشت گردی کے ایک ایسے واقعے میں کردار ادا کیا جو قتل عام تھا، اس حملے میں ان کا کردار بہت اہم تھا عدالت نے ایاش کے لیے نئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے ،اگست میں حزب اللہ کے تین دیگر ارکان کو اس قتل میں ملوث ہونے کے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔


































