حیدرآباد(نیوزڈیسک) اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی صدر خواہر نصرت علی نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا(س) کا کردارجو تاریخ میں ہمیں ملتا ہے صرف اس لئے نہیں کہ ہم صرف اسے ایک قصہ و کہانی کی صورت میں سنتے رہیں مگر عمل سے بے خبر رہیں،کردار فاطمیہؑ اور زینبیؑ ایک عملی زندگی کا نام ہے اگر ہم آج بھی کردار اور سیرت فاطمہ زہراؑ اپنا لیں تو معاشرہ سازی میں ہمیں مدد مل سکتی ہے۔


































