2 ملزموں کیلئے عمر قید، باقی 4 کیلئے 5 سال قید کی درخواست
انقرہ(نیوز ڈیسک) ترک پراسیکیوٹرز نے جمال جاشقجی کے قتل میں ملوث مزید 6 سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان ترکی میں موجود نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود مقدمہ چلایا گیا، ترک پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا اور الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی، فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت سے 2 ملزموں کے لیے عمر قید جبکہ بقیہ 4 کے لیے 5 سال جیل کی سزا کی درخواست کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف فرد جرم عدالت کو مرکزی کیس میں شامل کرنے کے لیے بھجوائی گئی ہے


































