مشاورت کے بعد وہ فیصلے کیے جائیں، جن پر دونوں فریق راضی ہوں، عبد الخالق اسدی
لاہور (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ہونیوالے مذہبی پروگراموں میں حکومت رکاوٹ بننے سے گریز کرے، یوم علی ؑکی مناسبت سے مجالس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں، اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر مذہبی امور کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں، نامور علمائے کرام اور شیعہ عمائدین کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے مطابق ملت تشیع کو اپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا مکمل حق حاصل ، مسلکی تعصب کی آڑ میں ملت تشیع کو نشانہ بنانے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ ملت تشیع کے حوالے سے کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ کرنے کی بجائے شیعہ قائدین کو اعتماد میں لیا جائے اور مشاورت کے بعد وہ فیصلے کیے جائیں، جن پر دونوں فریق راضی ہوں۔


































