پاراچنار(نیوز ڈیسک) تحریک حسینی کی سپریم کونسل کے ممبرمولانا منیر حسین جعفری نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی کرم میں جائیداد اور پہاڑوں پر قبائل کے مابین جو تنازعات پائے جاتے ہیں ان کے حل کی کوشش نہیں کی، حکومت اپنے صوبدیدی اختیارات کا استعمال کبھی کرتی ہی نہیں، چنانچہ ان مسائل کا فوری طور پر کوئی حل نظر نہیں آرہا ، جب تک حکومت خود کوئی دلچسپی نہیں لیتی، جرگہ ممبران کچھ بھی نہیں کرسکتے


































