لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے شہادت خاتون جنت دختر رسول ؐسیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے حوالے سے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدر عظمت کے باوجود حضرت فاطمۃالزہرا (س)کی سادگی حیرت انگیز ہے۔ان کا مختصر جہیز، مختصر حق مہرہمارے لئے نمونۂ تقلید ہے۔آج ہزاروں بیٹیاں جہیز کی وجہ سے والدین کے گھر بیٹھی ہیں۔


































