حضرت ابوطالبؑ کے بارے میں خرافات یزیدی فکر کا تسلسل ہے، علامہ نیاز نقوی
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدراور بزرگ عالم دین علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ حضرت ابوطالبؑ کے احسانات اور کردار کا کوئی ذمہ دار مسلمان انکار نہیں کر سکتا، فقط شعب ابو طالب کے ایام میں حضرت ابو طالب ؑکی قربانی کا احسان بھی مسلمان نہیں اتار سکتے، رسول اکرمؐ جیسی عظیم ترین ہستی نے حضرت ابو طالبؑ کی انہی خدمات کی وجہ سے اْن کے انتقال کے سال کو“غم کا سال ”قرار دیا۔رسول اکرم ؐ کے اِس عظیم چچا کے بارے میں خرافات دراصل یزیدی فکر کا تسلسل ہے، ایسے لوگ یا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں۔


































