فلمبندی کرکے اس کا الزام شامی فوج پر لگایا جائے گا،روس
ماسکو(نیوزڈیسک) روس کی وزارت دفاع نے خبر دار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہتہ النصرہ شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے ،شام میں روسی کوآرڈینیشن مرکز کے سربراہ الیگزینڈر گرنکویچ نے بتایا ہے کہ اس مرکز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ جبہتہ النصرہ نے ادلب کے کم کشیدگی والے علاقے میں زہریلا مواد منتقل کیا ہے، روسی عہدیدار کے مطابق دہشت گردوں نے جبل الزوایہ نامی علاقے میں جعلی کیمیائی حملے کی فلم بندی کی تیاری بھی کر لی ہے اور غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں اسے فلمایا جائے گا تاکہ شامی فوج پر کیمیائی حملوں کا الزام لگایا جائے۔


































