دمشق(نیوز ڈیسک) ترکی کا ایک اور فوجی کاروان "کفرلوسین” بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں داخل ہوگیا ، فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان کو فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے لئے بھیجا گیا ہے، شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے۔


































