فوجی اڈے مکمل طور سے شامی فوج کے محاصرے میں آگئے
دمشق(نیوز ڈیسک)شامی فوج کے محاصرے میں آنے کے بعد ترکی اپنے فوجی اڈے خالی کرنے پر مجبور ہو گیا ،خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے ترک افواج نے انخلا شروع کر دیا ہے، یہ تینوں فوجی اڈے اس وقت مکمل طور سے شامی فوج کے محاصرے میں ہیں جس کے پیش نظر انقرہ ان اڈوں سے اپنے فوجیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گیا ، الزربہ اور العیس میں واقع ترکی کے فوجی اڈے بھی شامی فوج کے محاصرے میں آگئے ، ترکی کے فوجی ادلب کے جنوبی علاقے اور حماہ کے مضافات میں تعینات کئے جائیں گے


































