Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

تحفظِ بنیادِ اسلام بل ، تحفظِ خارجیت بل قرار ، علمائے اہلسنت

علما اہلِ سنت کی تشویش کے پیشِ نظر گورنر پنجاب بل پر دستخط نہ کریں
لاہور(نیوز ڈیسک) اہل تشیع کے بعد اہل سنت بھی پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے متنازع تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف میدان میں آ گئے، مرکزی علمائے اہلسنت پاکستان کے رہنماوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحفظِ بنیادِ دین اسلام بل کو تحفظِ خارجیت بل قرار دے دیا، مرکزی علمائے اہلسنت پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر انجم اور دیگر نے کہا کہ اگر بل ایکٹ بن جاتا ہے تو ہم پھر کوئی دینی بات ضابطہ تحریر میں نہیں لا سکتے، یہ بل اہل سنت کی نسلوں کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ جسے مسترد کرتے ہیں رہنماوں کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ ہم اذان سے قبل آلِ محمدؑ پر بھی درود و سلام پیش کرتے ہیں اور صحابہ کرامؓ پر بھی سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فورا اس بل کو واپس لیا جائے اور علما اہلِ سنت کی تشویش کے پیشِ نظر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اس بل پر دستخط نہ کریں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular