افغانستان میں بھارتی سفارتخانے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہے ہیں
لاہور(پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںبلوچستان جیسے حسا س صوبے میں عالمی تکفیری ناصبی دہشت گردگروہ داعش کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا کہ طالبان کے خاتمے جیسا آپریشن بلوچستان میں بھی شروع کیا جائے، جہاں بھارت اور افغانستان ، گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے آئے دن دہشت گردی کے واقعات کر رہے ہیں ، اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان میں بھارتی سفارت خانے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہے ہیں، دراصل یہ وہی لوگ ہیں جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کو کافر اعظم کہنے والوں کی فکر سے متاثر ہیں ،یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی بنیاد رکھی ۔یہ دہشت گرد لشکر جھنگوی، طالبان اور داعش کے ساتھ مل کر دہشت گرد ی کررہے ہیں
































