ملک میں چند سو داعشی موجود ہیں،کسی علاقے پر ان کا کنٹرول نہیں،ترجمان
بغداد(نیوز ڈیسک) عراقی فوج نے بغداد میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کر لی ، مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بغدادحملے میں ملوث عناصر، منصوبہ بندی کرنے والوں اورسہولت کاروں کے بارے میں کچھ اطلاعات ملی ہیں ،دہشت گرد ملک میں مزید حملوں کا پروگرام بنا رہے تھے ، تکفیری عناصر کا پتہ لگا کر انکے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ، انٹیلی جنس کی جنگ ہے اور داعش، اس وقت جرائم پیشہ ٹولے اور گینگ کی طرح کا کام کر رہا ہے ، تین ہزار داعش دہشتگردوں کی موجودگی کا دعوی مبالغہ آمیز ہے کیونکہ ان کی تعداد صرف چند سو ہی ہے اور اس وقت وہ کسی بھی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی توانائی نہیں رکھتے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- بغداد: دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت


































