امریکی حکومت قانون سے منحرف،دھونس ودھمکی پر چل رہی ہے ،شام
دمشق(نیوزڈیسک) شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا شام کے صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کے منصوبے کا اعتراف ثبوت ہے کہ امریکا اپنے مفادات کے حصول کیلئے دہشت گردانہ اقدامات انجام دیتا ہے، امریکی صدر کے اعترافی بیان سے بخوبی امریکا کی سیاسی فکر کی سطح کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،امریکی حکومت قانون کے دائرے سے منحرف ہو گئی ہے اور وہ دھونس و دھمکی کی روش پر چل رہی ہے، امریکی ٹی وی سے ٹیلی فونک انٹرویومیں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایساآیا تھا کہ جب شامی صدران کے نشانے پر تھے لیکن اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا


































