مناما(نیوز ڈیسک)بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے پراسیکیوٹر نے امین رضا نامی ایک بچے کو چودہ فروری کو ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے الزام میں ایک ہفتے تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔گیارہ سال کے اس بچے کو پہلے بحرین کی عوامی تحریک کی نویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی ریلیوں میں شرکت کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم والدین کی جانب سے ایک حلف نامے پر دستخط لے کر رہا کر دیا گیا تھا لیکن آل خلیفہ حکومت کے پراسیکیوٹر نے دوبارہ اس بچے کو ایک ہفتے تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ابتسام الصائغ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اس بچے کو ایک ہفتے تک حراست میں لیا گیا ہے تاکہ اس کے سیاسی کیس کا جائزہ لیا جائے۔


































