خطبا،علمااور شہریوں کو عدالت طلب کرکے جیل بھیج دیا گیا
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین میں اربعین کے جلوس نکالنے کے جرم میں متعددشہریوں اور علما سمیت 39عزاداروںکو گرفتار کر لیاگیا ، گرفتارشدگان پر غیر قانونی اجتماع کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جسٹس احمد الغتم کے مطابق غیر قانونی طور پر مذہبی جلوس نکالنے کی اطلاع ملی تھی ، جس کی تحقیق اور تفتیش کرنے کے بعد 29 شہریوں کی جلوسوں میں موجودگی ثابت ہو گئی تھی انہیں طلب کرنے کے بعد ان سے تفتیش کی گئی اور پھر انہیں جیل بھیج دیا گیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہیں جنہوں نے یا تو جلوسوں کو ترتیب دیا تھا یا جلوسوں میں حصہ لیا تھا اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے


































