لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت، اہلکاروں نے لاو ¿ڈ اسپیکر بند کرادئے
مناما(نیوز ڈیسک) آل خلیفہ کے تشدد پسندانہ اور متعصبانہ رویہ کے باوجود بحرین میں عوام نے مجالس کا اہتمام جاری رکھا ہوا ہے،عزاداروں نے مجلس میں شرکت کی اور امام مظلوم ؑکے سوگ میں اشکِ غم بہائے ،مجلس میں طبی اصولوں کا مکمل خیال رکھا گیا ، مختلف مقامات پر سیکیورٹی حکام نے کھلے تعصب کا مظاہرہ کیا اور مااتمی دستوں کے سالاروں کو طلب کر کے مساجد اور امام بارگاہوں کے لاوڈ اسپیکر بند کرا دئے، آل خلیفہ حکومت گزشتہ کئی برسوں سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے سید الشہدا حضرت امام حسین ؑکی عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے،اس بار کورونا کی وجہ سے حکام کے پاس نیا جواز ہاتھ آگیا ہے


































