پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ احمد اقبال
گولڑہ شریف(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کا دورہ کیا اور پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر سجادہ نشین سے تعزیت کی ، علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی بلند پایہ روحانی شخصیت تھے، ان کی دینی، علمی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، برصغیر پاک و ہند میں اولیائے کرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور ان کے پرامن کردار کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا، آج بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ہمیں انہی اولیا اللہ کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد، بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگ


































