Mon Nov 23, 2026

ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنگ ختم نہیں ہوئی کہ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ایرانی میڈیا کا ٹرمپ کو جواب معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال پر جنگ دوبارہ شروع کردینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی مشہد میں چاقوؤں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ، دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار

روزانہ کی خبریں

ایران کی غلطی اور امریکا کی غلطیاں

تحریر: محمد بشیر دولتی
ایران کی جانب سے یوکرائنی مسافر بردار جہاز کو ریڈ زون میں داخل ہونے کے بعد ہٹ کرنے کا اعتراف اور اسے انسانی غلطی قرار دینے کے بعد ذمہ داروں کو سزا دینے کے اعلان کے بعد بعض لوگوں کے منہ جو برسوں سے بند تھے، کھل گئے ہیں۔ ان لوگوں سے عرض ہے کہ کبھی کبھی یا بعض موارد میں میں سچ بولنا حق گوئی نہیں کہلاتا، حق گوئی کا مطلب ہے ہمیشہ سچ بولنا۔ اگر انسانیت کی خاطر بولنے کا جذبہ ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا شوق ہے، غلطیوں کی نشاندہی کرنے کا اگر ولولہ ہے تو ہمیشہ اپنے ضمیر کو زندہ رکھیں، زبان کو قوت گویائی دے کر رکھیں، چاہے ظالم کوئی بھی ہو۔ مظلوم جو بھی ہو۔۔۔۔ حق جس کا بھی ہو۔ سچ جو بھی ہو، تسلسل کے ساتھ ان صفات کے حامل رہیں۔
آئیں ذرا امریکہ کی جنگی غلطیوں اور بربریت کا مختصر جائزہ لیں۔ 3 جولائی 1988ء کو امریکہ نے ایک ایرانی مسافر بردار طیارے کو بغیر کسی جنگی حالات کے ہٹ کیا، جس کے نتیجے میں 290 کے قریب مسافر اور جہاز کا عملہ شہید ہوئے۔ نتیجتاً امریکہ نے ہٹ کرنے والے نیوی کے اہلکاروں کو انعامات اور اعلیٰ عہدوں سے نوازا۔۔۔ پھر امریکہ نے بہت سے لوگوں کے منہ سی لئے، تب سے آج تک اقوام متحدہ سمیت بہت سے لوگ خاموش تھے۔۔۔ اس کے بعد چین سمیت کئی ممالک کے کئی بحری جہازوں کو ہٹ کیا۔۔۔۔۔ ایک اسامہ کی خاطر لاکھوں عام افغانیوں کے جسموں کے ٹکڑے کر دیئے اور پورے افغانستان کو اجاڑ دیا۔ عراق میں ہزاروں عوامی مقامات کو بمباری کا نشانہ بنا کر اب تک کئی لاکھ عراقیوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے کے بعد پورے ملک کو بنجر و کھنڈر بنا دیا۔
داعش کے ذریعے شام میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام کروایا۔۔۔ فضائی بمباری سے اب تک ہسپتال، اسکول اور مساجد سمیت شادی کی تقریبات پہ خطرناک بم برسائے۔
قندوز میں مدرسے کے حفاظ کرام کے پروگرام پہ حملہ کرکے سو سے ذائد ننھے حفاظ کو خون میں غلطاں کر دیا۔۔۔ یمن میں اب تک عوامی مقامات و تقریبات پہ بمباری سے ہزاروں یمنی شہید و زخمی ہوگئے۔ معصوم بچے معذور ہوگئے۔۔۔ عراق افغانستان اور پاکستان میں کئی فوجیوں کو قتل کرنے کی بعد فرینڈلی فائر کہہ کر گزر گیا۔۔ پاکستان میں سینکڑوں ڈرون حملوں کے ذریعے تیس ہزار سے زائد عام پاکستانیوں کو قتل کیا۔ ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن کے ذریعے کئی گھنٹے تک نہ صرف کارروائی کرتا رہا، بعد میں مرنے والوں کی میتیں بھی لے جا کر سمندر برد کر دیں۔
2011ء میں سلالہ چیک پوسٹ پر پاکستانی افواج پہ حملہ کرکے ہمارے بیس سے زائد نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ایک لفظ سوری کہنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ مانتا ہوں کہ امریکہ کی غلطیاں ایرانی غلطی کیلیے کوئی عقلی جواز بھی نہیں، مگر بات یہ ہے کہ ایران اور سید حسن نصراللہ کی جانب سے امریکہ کی آرمی کو ہٹ کرنے کے اعلان کے بعد صدر ٹرامپ نے عوامی مقامات بالخصوص مقدس مقامات کو ٹارگٹ کرنے کا اعلان تک کر دیا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی عراقی دعوت پہ سیاسی ایلچی کے طور پہ ایرانی پیغام لے کر گئے تھے، تاکہ ایران و سعودیہ کے درمیان دوریوں کو کم کیا جاسکے، اس مہمان کو ان کے اپنے آئینی جنرل ابو مہدی المہندس کے ساتھ بغداد?یئرپورٹ پہ نشانہ بنایا گیا، مگر ان تمام مواقع پر بہت سے لوگوں کا منہ بند رہا۔
اب حالت جنگ میں ایک غلطی ایران سے سرزد ہونے پر ان کے منہ تو کھل گئے ہیں، مگر ان کی آنکھیں اور دماغ اب بھی بند ہیں۔ اب ایسے لوگوں کے منہ امریکہ کی دوبارہ کسی غلطی تک کھلے رہینگے، لیکن ہمیں امید ہیں کہ ایران کی اسلامی حکومت نے جس طرح اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے، اسی طرح ذمہ داروں یا سازشی عناصر کو عبرتناک سزا دینے کے ساتھ ساتھ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو امداد یا دیہ بھی ادا کرے گی۔ خدا ان تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہم یوکرائن اور مرنے والوں کے لواحقین کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں معاشرے میں ہمیشہ حق بولنے اور بولتے رہنے، ظالم سے نفرت کرنے اور کرتے رہنے، مظلومین کا ساتھ دینے اور دیتے رہنے کی توفیق عطاکرے۔ آمین

مزید پڑھیے

Most Popular