قاسم سلیمانی کی کوششیں نہ ہوتیں تو حشد الشعبی کی تشکیل ممکن نہیں تھی
بغداد (نیوزڈیسک)شہید ابو مہدی المہندس کی بیٹی منار جمال آل ابراہیم نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کی حمایت کے بغیر فوری طور پر عراقی سرزمین کو آزاد کرانا بہت مشکل تھا ، المیادین ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو میں منار جمال نے کہا کہ اگر شہید قاسم سلیمانی کی کوششیں اور ایران کی حمایت نہ ہوتی تو حشد الشعبی کی تشکیل ممکن نہیں تھی ، شہید ابو مہدی المہندس کو ہمیشہ شہید قاسم سلیمانی کی فکر لاحق تھی اور ان کی کوشش تھی کہ ہمیشہ قاسم سلیمانی کے ساتھ ساتھ رہیں،بغداد میں امریکی سفارت خانہ سازشوں اور قتل و غارت گری کا مرکز ہے،امریکی دباوکی وجہ سے شہید ابو مہدی المہندس کو پارلیمنٹ تک رسائی نہیں مل سکی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایران کی حمایت نہ ہوتی تو عراق آزاد نہ ہوتا،…


































