فنڈنگ کا مقصد پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے بدامنی پھیلانا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کارنے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر تقریر کی، وہ کشتیاں جلا کر بولے اور شہباز شریف اور آصف زرداری کے بھی معاملات خراب کر دیئے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اے پی سی میں تقریر پاکستان کے قریبی دوست 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر کی، اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کیلئے بہت جلد بڑی فنڈنگ ہونیوالی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دوست ملک مبینہ طورپر سعودی عرب اور یو اے ای ہیں ،فنڈنگ کا مقصد پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے بدامنی پھیلانا ہے


































