Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

انگوٹھی کے پتھر کا ٹوٹنا

یونس نقاش امام علی نقی ؑکے چاہنے والوں میں سے تھے.
ایک دن پریشانی کی حالت میں امامؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ:
خلیفہ کے ایک بڑے عہدیدار نے مجھے ایک پتھر دیا کہ اس کے لیے ایک انگوٹھی بناؤں، اسے بنانے کے دوران پتھر دو حصوں میں ٹوٹ گیا، اب میں چاہتا ہوں کہ فرار کر جاؤں، کیونکہ پتھر بہت قیمتی تھا.
امام ؑ نے فرمایا: اپنے گھر جاؤ، خیر کے علاوہ کچھ نہیں دیکھو گے.
اگلے دن یونس کو حکومت کی طرف سے بلوایا گیا۔
اور اس قیمتی پتھر کے مالک نے کہا:”میرے لیے ایک مشکل پیش آ گئی ہے، اگر تم اسے حل کر سکو تو بہت اچھا ہے. میری دو بیویاں ہیں اور دونوں کا آپس میں جھگڑا ہے. اگر تم پتھر کو دو حصوں میں تقسیم کر دو تو اچھا ہو جائے گا اور جتنی بھی اجرت بنی ادا کروں گا“.
جب امامؑ نے اس واقعہ کو سنا تو فرمایا: "خدایا تیرے لیے حمد ہے کہ تو نے ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دیا جو حق کے ساتھ تیری حمد کرتے ہیں ".

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular