Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین مہلک اور جان لیوا

یورپی میڈيا کے مطابق امریکی ویکسین” فائزر” نے ناروے میں 23 افراد کی جان لے لی ہے۔ ان افراد کو حال ہی میں ویکسین لگائی گئی تھی۔ ویکسین کے مکمل طور سے نتیجہ بخش نہ ہونے، اور ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 سن رسیدہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد، چین کے صحت عامہ کے ادارے کے ماہرین نے ناروے اور دیگر ملکوں سے کہا ہے وہ کوویڈ 19 کے یہ ویکسین جو "ایم آر این اے” فارمولے پر مشتمل ہے اور فائزر جیسی کمپنیوں ميں تیار کی جا رہی ہے، استفادہ نہ کریں۔
چین کے صحت عامہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں سن رسیدہ افراد کو فائزر ویکسین دیئے جانے سے خاص طور پر گریز کرنے کو کہا ہے۔
ناروے کی دواساز ایجنسی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ماہرین ان افراد کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، 13 افراد کی موت کی تحقیقات پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ناروے ميں ہونے والی ان ہلاکتوں سے ثابت ہوتا ہے کوویڈ 19 کے لئے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین جو ” ایم آر این اے” ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، توقعات پر پوری نہيں اتری ہے۔
ادھر جرمنی میں بھی فائزر کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کے استعمال کے بعد 10 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مرنے والوں کی عمر 70 برس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ولی امرالمسلین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکہ اور برطانیہ سے کورونا ویکسین کی درآمدات کو ممنوع قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے ایران میں اندرون ملک تیار ہونے والی ویکسین پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular