نئی حکومت کی لیاقت کا دارومدار امریکی افواج کے انخلا پر ہے، کتائب حزب اللہ
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع نے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی انخلا کی پارلیمانی قرارداد کو جلد عملی جامہ پہنائیں،کمیٹی کے رکن بدر الزیادی نے بتایا کہ وزیراعظم محمد توفیق علاوی کی موجودگی میں کمیٹی کے اجلاس میں امریکی افواج کے انخلا کے عمل کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ وہ کابینہ بننے کے فوری بعد ہی امریکی افواج کے انخلا کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،ادھر کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ اْسے امید ہے کہ نئی عراقی حکومت میڈیا پر دیئے گئے بیانات سے بڑھ کر اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے گی، نئی عراقی حکومت کی لیاقت کا دارومدار عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلا پر ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکی فوجی انخلا کیلئے عملی اقدامات اٹھاؤں گا، عراقی وزیراعظم


































