واٹر اسٹیشن امریکی فوجیوں اور کرد ملیشیا کو نکالنے کے مطالبہ پر تباہ کیا گیا
دمشق(نیوزڈیسک) شام کے بعض حصوں پر قابض امریکی فوجیوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور میں واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا، واٹر اسٹیشن سے شہر کی 25ہزار آبادی اور اطراف کے دیہات کے لو گوں کےلئے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا، امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے جنگجووں کے شام سے باہر نکلنے کے مطالبے اور مظاہروں کی بنا پر واٹر اسٹیشن تباہ کیا ، العکیدات قبیلے نے قبائلی فوج تشکیل دینے اور امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا کے شام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔


































