اکتوبر سے فوجیوں کی پوزیشن میں تبدیلی شروع ہوجائے گی، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجیوں کی پوزیشن میں تبدیلی کر رہے ہیں اور یہ عمل اکتوبر سے شروع ہوجائے گا، فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیلی کا مقصد پینٹاگون کی ترجیحات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہے، یہ اقدام امریکا کے دفاعی منصوبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کے تحت انجام پا رہا ہے، توقع ہے کہ روس اور خاص طورپر چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ایشیا میں مزید امریکی فوجیں بھیج سکیں گے۔


































