59 فیصد سفید فام کی ویکسی نیشن، اقلیتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایک تحقیقاتی مرکز نے ملک میں کورونا ویکسین کی تقسیم میں نسلی امتیاز برتے جانے کا انکشاف کیا ہے ، کائسر فاو ¿نڈیشن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں سیاہ فاموں اور دوسری نسلی اکائیوں پر کم توجہ دی جارہی ہے، سفیدفاموں کے مقابلے میں ویکسین حاصل کرنے والے دوسرے لوگوں کا تناسب انتہائی کم ہے ، اب تک استعمال کی گئی 59فی صد ویکسین سفید فاموں کو لگائی گئی ہے ، سیاہ فام آبادی کو صرف 6.1فیصد جبکہ ایشیائی نژاد امریکیوں کو 4.6فی صد کورونا ویکسین لگائی گئی،لاطینی امریکا کے 7.1فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن ہوسکی،ویکسی نیشن میں نسلی امتیاز نے مختلف نسلی اکائیوں کے درمیان شدید تشویش پیدا کردی ہے ۔


































