واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا آنے والی حاملہ خواتین کیلئے نئی ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں، حاملہ خواتین امریکا پہنچ کروہاں بچے کو جنم دیتی تھیں تاکہ اسے امریکی شہریت مل سکے، محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب جو مائیں صرف بچوں کو جنم دینے کے لیے امریکا آئیں گی ان پر امریکی سہولیات کے تحت علاج کروانے والے غیرملکیوں کی طرح ہی معاملہ رکھا جائے گا۔


































