صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکان پر خوفزدہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکامیں لاکھوں خواتین نے واشنگٹن، نیویارک اور شکاگوسمیت سو سے زادشہروں میں ریلیاں نکالیں اور مارچ کیا، خواتین کے حقوق کو پامال کرنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات پر مجرمانہ غفلت برتنے، غیر ملکی تارکین وطن کیساتھ نا انصافیوں کا الزام عائد کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا،مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکان پر خوفزدہ ہیں۔ایسے ہی مظاہرے ہفتے کے روز امریکہ کے ایک سو اسی دوسرے شہروں میں منعقد کیے گئے


































