
مینگورہ : اسکردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو سوات مینگورہ میں قتل کر دیا گیا۔ اسکردو شگری کلاں کا رہائشی محمد الیاس کافی عرصے سے گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک تھا۔ دوسری جانب وزیراعلی خالد خورشید نے اسکردو شگری کلاں کے رہائشی محمد الیاس کے قتل کے لرزہ خیز واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور خیبرپختون خواہ کے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے مطالبہ کر دیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ محمد الیاس گاڑیوں کی خریداری کے سلسلے میں سوات مینگورہ میں موجود تھا جسے جمعرات کی شام قتل کر دیا گیا ہے، کے پی حکومت واقعے کی تحقیقات کرکے پسماندہ خاندان کو انصاف دلائے۔


































