بے گھر افراد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50 کروڑڈالر امداد کی اپیل
نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام ِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شامی علاقے ادلب میں جاری "ڈراؤنے خواب اور پْر تشدد واقعات” کے فی الفور خاتمے اور "فائر بندی” کی اپیل کی ہے، اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، شام کے شمال مغربی علاقے میں بچے سردی سے ہلاک ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،انہوں نے گزشتہ 6 ماہ میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 50 کروڑڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔


































