شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت کے باوجود قید رکھنے کی مذمت
ابوجا(نیوزڈیسک) نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرے کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں رکھنے کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی تصاویر تھیں ، گرفتار ی کے بعد سے شیخ زکزاکی اب تک جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک ہے


































