اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ غیرضروری طور پرکسی کی دل آزاری نہ ہو
اوٹاوا(نیوز ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے حدود کے بغیر نہیں ہوسکتی، لوگوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ غیرضروری طور پر دوسروں کی دل آزاری نہ ہو، ہمیں اپنے الفاظ اور اعمال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے، ٹروڈو نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمےداری کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے


































