دونوں سائٹس پر مرزا مسرور قادیانی کو خلیفہ اسلام پیش کیا گیا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے گوگل اور وکی پیڈیا پر مرزا مسرور قادیانی کو خلیفہ اسلام کے طور پر پیش کرنے کی گمراہ کن اور من گھڑت معلومات کی مذمت کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی، سینیٹر سراج الحق نے اس سلسلے میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسلام، اسلامی عقائد، قران کریم اور حضور اکرم کی ختم نبوت، نظریہ پاکستان اور پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار سے متعلق گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کرے، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت اس معاملہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے، ہم قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔


































