علمائے کرام کی اپیل پر شہر رات گئے اذان کی آوازوں سے گونج اْٹھے
کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کراچی،اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مساجد اور گھروں کے چھتوں سے اذانیں دی گئیں، شہر رات گئے اذان کی آوازوں سے گونج اْٹھے، علما ئے کرام نے اتفاق رائے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام مساجد سمیت گھر گھر سے اذان دینے کی اپیل کی تھی تاکہ اذان کی برکت سے شہری اس موذی وائرس سے محفوظ رہیں، علما ئے کرام کی اپیل پر شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں رات دس بجے اذان دی گئی، شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذان دی تاکہ اذان کی برکت سے لاہور سمیت پورا ملک کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہے، ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اْٹھا، شہری استغفار کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، خدا سے پناہ مانگتے اور کورونا وائرس سے بچاو کیلئے خدا سے مدد مانگتے رہے۔


































