ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی وحدت و باہمی تعاون کے حامی ہیں
بیروت(نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی حامی اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے قانونی حق کی حمایت کرتی ہے ،ہم کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر حق خود ارادیت دینے کے حامی ہیں کیونکہ وہ اس کے ذریعے ان تمام حقوق کو حاصل کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی وحدت و باہمی تعاون کے حامی ہیں، ہم مستکبرین کے پھیلائے ہوئے تمام فتنوں کے بھی خلاف ہیں، اس ہی طرح ان تکفیری و متعصب لوگوںکے بھی خلاف ہیں جو شیعہ و سنی کے فرمیان فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیںاور اپنی حرکتوں سے دشمن والے کام انجام دے رہے ہیں


































