متنازعہ بل کی حقیقت اور اس کے پیچھے خوفناک اور مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ متنازعہ بنیاد اسلام بل کی حقیقت اور اس کے پیچھے خوفناک اور مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ سنی، شیعہ علما نے فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش کو بے نقاب کر دیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اب بھی اشتعال پیدا کرنے کے لئے فرقہ پرست مولویوں کو ٹیلی فون کررہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے، چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی سنجیدہ سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی طرف سے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش افسوسناک ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ جب سے متنازعہ بل منظر عام پر آیا ہے، ملک میں فرقہ وارانہ فضا افسوسناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھائیں گے


































