رپورٹ مرتب کرکے وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو بھجوائی جائے گی
لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں جبری مذہب تبدیل کروانے کے واقعات پرسخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے باقاعدہ رپورٹ مرتب کرکے وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو بھجوائی جائے گی ، وزارت خارجہ اوروزارت انسانی حقوق نے محکمہ داخلہ پنجاب کو سوئٹزر لینڈ کی قومی اسمبلی کے 6اراکین کی جانب سے پنجاب میں جبری مذہب تبدیل کروانے کے واقعات پر تشویش سے آگاہ کیا تھا، ایک این جی او کے سربراہ جوزف فرانسس کی جانب سے پنجاب میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں اور عورتوں کے اغوا اور جبری مذہب تبدیل کروانے پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔


































