نصیریوں کا مرکز ولایت علی پاکستان کے نام سے پلٹ فارم تشکیل دیا تھا
لاہور (نیوز ڈیسک) نظام ولایت فقیہ کے خلاف سرگرم نصیری ٹولے نے 6 جولائی کو لاہور میں دوبارہ کنونشن کا اعلان کر دیا، گذشتہ سال 6جولائی کو ایک نام نہاد کنونشن میں نصیریوں نے مرکز ولایت علی پاکستان کے نام سے اپنا پلٹ فارم تشکیل دیا تھا تاہم وہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوا اور پاکستان میں نصیریت کے بڑے بڑے ناموں نے بھی کنونشن سے دوری اختیاررکھی ،اس سال پھر اس فتنہ نے سر اٹھایا ہے اور6جولائی کو مرکز ولایت علی پاکستان کے پہلے یوم تاسیس پر کنونشن کا اعلان کیا ہے، ا س پلیٹ فام سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہم افراد شرکت کریں گے۔


































