دارالحکومت ابوجا کے نواحی علاقوں میں مجالس اور کانفرنسوں کا انعقا
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہدا منایا گیا ،حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت اور یوم شہدائے نائیجیریا کے موقع پر دارالحکومت ابوجا کے نواحی علاقوں میں مجالس اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مجالس اور کانفرنسوں کے شرکا نے ہاتھوں میں ان عزاداروں کی تصاویر اٹھا رکھیں جنہیں پانچ سال قبل نائیجیریا کی فوج نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا جلوس نکالنے کے جرم میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا ،نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا جو تاحال حراست میں ہیں۔


































